دوست کے کتے کو مارنا مہنگا پڑگیا، مقدمہ درج

دوست کے کتے کو مارنا مہنگا پڑگیا، مقدمہ درج

پشاور(نیا ٹائم) صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاورمیں شہری پولیس کے پاس دوست کے خلاف کتے کو مارنے کا مقدمہ درج کروانے کی استدعا لے کر تھانے پہنچ گیا۔

پشاور میں کتے کی ہلاکت کے معاملے میں شہری نے دوست کے خلاف تھانہ متنی میں مقدمہ درج کرادیا۔ شہری نے موقف اختیار کیا کہ دوست نے بغیر کسی وجہ کے میرے کتے کو گولی مار کر ہلاک کردیا اوراسے مارنے کے بعد فرار ہو گیا۔

شہری کا موقف ہے کہ مجھے اپنا کتا بہت عزیز تھا، دوست نے بغیر کسی جواز کے اس کو مارا ہے جس کا مجھے بے حد افسوس ہے لہذا مجھے انصاف فراہم کیا جائے گا۔

 

دوسری شادی کی خواہش شوہر کی جان لے گئی