جائیداد کے لالچ میں بیٹے نے باپ کوقتل کردیا

جائیداد کے لالچ میں بیٹے نے باپ کوقتل کردیا

  لاہور(نیا ٹائم)بدقسمت بیٹے نے جائیداد کے لالچ میں پراپرٹی دوست کے ساتھ مل کر اپنے ہی باپ کو قتل کردیا۔

 

 پولیس نے بتایا کہ جائیداد کے لالچ میں باپ کو اپنے کزن اوردوست کے ساتھ مل کر قتل کرنے والے بدقسمت بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملزم نے اپنے کزن اوردوست کے ساتھ مل کر والد کو قتل کیا۔ ملزم نے اپنے والد کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا۔ اسے گرفتار کر کے قتل کا ہتھیار، ایک چاقو اور ایک ہتھوڑا برآمد کر لیا گیا۔

 

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے رحمان پارک میں پولیس کو شاہ زام نامی شخص کی کال موصول ہوئی کہ اس کے والد عابد لطیف کو نامعلوم شخص نے قتل کر دیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنزمستنصر فیروز اور ایس پی صدر حفیظ الرحمان بگٹی جائے وقوعہ پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ صورتحال مشکوک جان کر فون کرنے والے سے پوچھ گچھ کی گئی  اور چند ہی منٹوں میں فون کرنے والے نے اپنے والد عابد لطیف کو قتل کرنے کا جرم قبول کرلیا۔

 

بدقسمت بیٹے کا کہنا ہے کہ اس کا باپ کنجوس تھا جس پر بیٹے نے جائیداد ہتھیانے کے لیے اپنے کزن اور دوست کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کردیا۔ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی گئی، پولیس اور فرانزک سائنس کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔

 

سالے نے بہنوئی کو گولی مار کر ہلاک کردیا