لودھراں : بلوچاں والا پھاٹک کے قریب دو بسوں کے درمیان تصادم

لودھراں : بلوچاں والا پھاٹک کے قریب دو بسوں کے درمیان تصادم

لودھراں (نیاٹائم ویب ڈیسک) ڈی ایس پی صدر سرکل زاہد مجید کے مطابق دو بسوں میں خطرناک ریس مقابلے کے دوران ایک بس بے قابو ہو کر آگے جانیوالے موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑی ، حادثے میں چالیس سالہ محمدنیاز اس کی بیوی ارشادبی بی اور تین سالہ نواسی عفت بس تلے آکر بری طرح سے کُچلے گئے ۔

 

ریسیکو 1122 نے تینوں جاں بحق افراد کی میتیں ہسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ حادثہ میں ایک زخمی خاتون کوموقع پرطبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔صدرپولیس نے دونوں بسوں کوتحویل میں لےلیاہے۔ بسوں کے ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

 

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رینکنگ میں تنزلی ہوئی، فرخ حبیب

 

 

 

لودھراں : بلوچاں والا پھاٹک کے قریب دو بسوں کے درمیان تصادم