
دوسری شادی کی خواہش شوہر کی جان لے گئی
راولپنڈی(نیا ٹائم)دوسری شادی کی خواہش پر بیوی نے اپنے شوہرکو گولی مار کر قتل کردیا۔
واقعہ راولپنڈی کے علاقے مصر یوٹ میں پیش آیا جہاں دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کرنے والے شخص کو بیوی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔خاتون اپنے شوہر کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔
سی پی او عمرسعید ملک نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر موقع سے اہم شواہد قبضے میں لے لیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملزمہ روبینہ نے اپنے شوہر کو اس وقت قتل کیا جب وہ کمرے میں سو رہا تھا۔ ملزم نے 12 بور کے پستول سے اس کے شوہر کی گردن پر فائر کیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ صدر بارونی نے مقتول کے والد کی مدعیت میں ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ خاتون کی جانب سے شوہر کے قتل کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ 50 سالہ شوہر نے دوسری شادی کی خواہش ظاہر کی تھی۔
تیز رفتار ویگن نالے میں گر گئی، 6 افراد جاں بحق
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ