ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رینکنگ میں تنزلی ہوئی، فرخ حبیب

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رینکنگ میں تنزلی ہوئی، فرخ حبیب

اسلام آباد (نیا ٹائم ) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن کےحوالے سے جاری کردہ رپورٹ کو وزیراعظم عمران خان کے ساتھیوں نے بھی تسلیم کرلیا۔

 

وزیر مملکت برائےاطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ ایک رپورٹ کی وجہ سے سی پی آئی کی کل درجہ بندی میں کمی آئی ہے8 میں سے 7 رپورٹس میں کوئی فرق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر اپوزیشن کا واویلا بلا جواز ہے۔

 

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل کا کہنا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل ایسے وقت میں اچھی رپورٹ دے رہی تھی جب شہباز شریف کا چپڑاسی 9 ہزار روپے تنخواہ ہونے کے باوجود ان کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے جمع کرا رہا تھا۔ یاد رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کیا تھا جس کے مطابق پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 16 درجےسے بڑھ کردنیا بھر میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 140 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

 

خیال رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ 2020 میں پاکستان کا دنیا میں 124واں نمبر تھا اور 2020 میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا گزشتہ سال سکور 31 تھا جبکہ 2021 میں پاکستان کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس کا سکور 28 ہوگیاتھا۔کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کے سکور میں تین پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے کیونکہ انڈیکس کا سکور کم ہونا کرپشن میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

 

امریکی جنگی جہازچین کےسمندرمیں گرکرتباہ