سالے نے بہنوئی کو گولی مار کر ہلاک کردیا

سالے نے بہنوئی کو گولی مار کر ہلاک کردیا

کراچی(نیا ٹائم)سالے نے شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں جھگڑے کے دوران اپنے بہنوئی کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔

 

گلستان جوہربلاک 8 میں مکان نمبر اے 70 میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ قتل کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو اہل خانہ نے ملزم کو پکڑا ہوا تھا، تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پستول برآمد کرلیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا۔

 

ایس ایچ او فاروق سنجرانی کے مطابق مقتول کی شناخت 35 سالہ اسلم ولد پرویز کے نام سے ہوئی ہے اوراس کا اپنے سالے فرحان سے جھگڑا تھا۔ جس پر فرحان نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جو اس کے بہنوئی کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔

 

پولیس کے مطابق مقتول دوسری شادی کرنا چاہتا تھا اوران کے درمیان ناراضگی تھی اوروہ گھر میں اسی موضوع پر بات کررہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔ تاہم پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

 

55 وارداتوں میں ملوث بچھو گینگ کا سرغنہ مارا گیا