
عدالت کا بڑا فیصلہ، بیوہ ڈبل پینشن کی حقدار قرار، کورٹ کا بڑا فیصلہ
لاہور(نیا ٹائم ) لاہور ہائی کورٹ نے بیوہ کےحق میں تاریخی فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے باپ اور خاوند کی پینشن کا بیوہ کوحق دارقرار دے دیا۔
عدالت کی جانب سے بیوہ کوڈبل پینشن کی ادائیگی کا حکم دے دیاگیا، بیوہ کو سنگل پینشن کی ادائیگی کےحوالے سے محکمہ خزانہ پنجاب کا نوٹیفیکیشن کالعدم قراردیاگیاہے۔ رپورٹس کے مطابق رضیہ سلطانہ نامی بیوہ کی درخواست پر محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے سرکاری وکیل نےعدالت میں موقف اختیار کیا کہ لاہورہائی کورٹ نےغیرشادی شدہ بیٹی کو سرکاری ملازم ماں باپ کی پینشن کا حقدار قراردے رکھاہے جبکہ لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں باپ اور خاوند کی ڈبل پینشن بیوہ کا حق ہےلیکن خاتون اپنے باپ کی ایک پینشن وصول کررہی ہے۔
سرکاری وکیل کاکہناتھاکہ ایک ذرائع آمدن ہونے کی بناء پردوسری پینشن کی فراہمی نہیں ہوسکتی ہے محکمہ خزانہ کی جانب سے بیوہ کوسنگل پینشن کی ہی ادائیگی کا نوٹیفیکیشن کررکھا ہے۔عدالت کاکہناتھا کہ سپریم کورٹ کےحکم کے بعد سنگل پینشن کی ادائیگی کےنوٹیفیکیشن کی کیا حیثیت ہے؟۔
پرائیوٹ ہسپتالوں میں صحت کارڈ پرعلاج، فراڈکیسے پکڑاجائےگا
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ