بالی ووڈ اداکارہ فحاشی پھیلانےکےمقدمے میں بری

بالی ووڈ اداکارہ فحاشی پھیلانےکےمقدمے میں بری

ممبئی (نیا ٹائم ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کو ممبئی کی ایک عدالت نے 15 سال بعد فحاشی کےالزام سےبری کردیا۔

 

بھارتی میڈیا کےمطابق بالی ووڈ اداکارہ شلپاکےخلاف 14 سال قبل 2007میں فحاشی کا مقدمہ درج کیا گیاتھا جب ہالی ووڈ اداکار رچرڈ گیئر نے راجستھان میں ایک تقریب کے دوران انہیں سرعام گلے لگایا اور بوسہ لیا۔ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد بھارت میں اس پر کافی ہنگامہ ہوا اورراجستھان کی ایک بھارتی عدالت نے دونوں کے خلاف وارنٹ جاری کردیےتھے۔

 

سپریم کورٹ کےحکم پر یہ کیس راجستھان کورٹ سے ممبئی منتقل کردیا گیا تھا۔ممبئی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کیتکی چوان کے مطابق شلپا نے واقعے کے فوراً بعد اپنی پوزیشن واضح کردی تھی۔ مجسٹریٹ مطمئن تھےکہ شیٹی کےخلاف الزامات بےبنیاد ہیں۔ پیش کی گئی تمام دستاویزات کی چھان بین کے بعد عدالت نے شلپا کو بری کردیا۔

 

خیال رہےکہ بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ہالی ووڈ اداکار رچرڈ گیئر 2007 میں راجستھان میں ایڈز سے آگاہی سے متعلق ایک تقریب میں شریک ہوئےتھے۔ سٹیج پراداکار رچرڈ نے شلپا شیٹی کو کئی بار گلے لگایا اور ان کے گالوں پر بوسے لیےجسکے بعد اداکارہ کے خلاف ملک بھر میں کئی مظاہرے ہوئے اور شکایتیں درج کی گئیں تھیں ۔

 

بائیو میٹرک سسٹم فیل ،محکمہ ایکسائز کوگاڑیوں کی رجسٹریشن میں کتنےارب کانقصان ہوا