شمعون عباسی نے پریانکا کیساتھ فلم کرنے سے معذرت کیوں کی

شمعون عباسی نے پریانکا کیساتھ فلم کرنے سے معذرت کیوں کی

کراچی(نیاٹائم)نامور اداکار، ہدایت کار اور سکرین رائٹر شمعون عباسی نے بالی وڈ سے فلم کی پیش کش سے متعلق بتایا ہے۔

 

حال ہی میں اداکار ایک ویب شو میں شامل ہوئے جس میں ان سے ماضی میں انڈین  فلموں کی آفر سے متعلق سوال پوچھاگیا۔شمعون  نے کہاکہ انہیں بالی وڈ کے نامور فلم میکر وِشال بھاردواج نے فلم کی آفر کی تھی۔

 

انٹرویو کے دوران  اداکار کا کہنا تھا کہ ان سے 2 مرتبہ رابطہ کیا گیا، پہلی بار وشال بھاردواج چاہتے تھے کہ میں ان کی مووی میں کام کروں جس میں  میرے مدمقابل پریانکا چوپڑا تھیں۔اُنہوں نے کہا کہ یہ فلم ٹائم کی کمی کےباعث میں نہیں کرسکا تھا کیونکہ اس ٹائم میں پہلے ہی پاکستانی فلم "وار"کی عکس بندی میں مشغول  تھا،  میرا اور پریانکا کا ٹائم سیٹ نہیں ہو پارہا تھا، جس کی وجہ سے مجھے انکار کرناپڑا۔

 

شمعون نےمزید بتایا کہ دوسری مرتبہ ہدایت کار رام گوپال ورما کی طرف سے مجھے فلم کی آفر ہوئی تھی، وہ چاہتے تھے کہ میں ان کی ٹیم کے ہمراہ  6 سے 7 ماہ کا وقت  گزاروں، ان کا مقصد تھا کہ پاکستانی ایکٹر ان کی انڈسٹری سےمتعلق ہر طرح سے آگاہ ہو، لیکن میرے پاس اس کیلئےبھی وقت نہیں تھا۔خیال رہے کہ وِشال بھاردواج کی مقبول ترین  مویز میں چاچی 420، حیدر اور اومکارہ شامل ہیں جبکہ رام گوپال ورما نے ستیا، کمپنی اور بھوت جیسی فلمیں پروڈیوس کیں۔

 

ملائکہ اروڑا کی اربازخان سے طلاق پر کھل کر بات