پریانکاکی نومولود بیٹی کیلئے کتنے کروڑ ڈالر کا گھر تیار

پریانکاکی نومولود بیٹی کیلئے کتنے کروڑ ڈالر کا گھر تیار

ممبئی(نیا ٹائم ویب ڈیسک)حال ہی میں سروگیسی کے ذریعے بیٹی کی ماں بننے والی بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور گلوکار نک جونس نے اپنی نومولود بیٹی  کیلئے عالی شان گھر تیار کرلیا ہے۔

 

انڈین شوبز انڈسٹری کی نامور اور خوبرواداکارہ پریانکا چوپڑا اور گلوکار نک جونس کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں اداکار جوڑے کیجانب سے 2019 میں خریدے جانے والا  بیس ملین یعنی دو کروڑ ڈالر کی مالیت کا مینشن  ان کی نومولود بیٹی کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہے۔ بین الاقوامی  میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت جوڑے نے یہ گھر خریدا اس وقت سے ہی ان کے ذہن میں تھا کہ بچوں کی دل چسپی کے تحت یہاں خاص طور سے جگہ مختص کی جائے ۔

 

اس  لئےبالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑاکی بیٹی کی ولادت سے کئی مہینے پہلے ہی اس مینشن کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس مینشن کی تیاری میں خاص طور پر سبزےو ہریالی اور کھلی جگہ کا خیال رکھا گیا ہے۔ جلد ہی اداکارہ ننھے مہمان کیساتھ اپنے اس نئے عالیشان گھر میں ہوں گی۔خیال  رہے کہ پریانکا  کی بیٹی کی پیدائش مقررہ وقت سے  تین  مہینے پہلے ہوئی ہے مگراب  اس کی حالت صحت مند بتائی جارہی ہے۔

 

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی متعدد فلموں میں   بہترین  فنکاری کے جوہر دکھانے والی  بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اورہالی ووڈ گلوکار نک جونس نے اپنی بیٹی کی پیدائش کی خبر اپنے سماجی رابطوں کے اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔ جوڑے  کی جانب سےانتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئےاپنے مداحوں کو بتایا گیا تھا کہ  ہمارے ہاں  سروگیسی کے ذریعے ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے  تاہم ہماری مداحو ں سے گزارش ہے کہ اس وقت میں ہماری رازداری کا مکمل خیال رکھا جائے۔

 

 

پریانکا چوپڑااور نک جونس کے ہاں بچے کی پیدائش