ملائکہ اروڑا کی اربازخان سے طلاق پر کھل کر بات

ملائکہ اروڑا کی اربازخان سے طلاق پر کھل کر بات

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)بالی وڈ  کی اداکارہ ملائکہ اروڑا نے ایک حالیہ انٹرویو میں سابق شوہر ارباز خان سے اپنی طلاق سے متعلق  کھل کر بات کی اور اسے اپنی لائف کا "بدترین ٹائم" قرار دیا۔

 

بالی وڈ ببل سے گفتگوکرتے ہوئے اداکارہ نےکہاکہ ان کے  سابق خاوند ارباز خان کے ساتھ اپنی لائف الگ کرنے کیلئے یوگا کا رُخ کیا۔اُنہوں نے کہا"میرا فیصلہ میرے ارد گرد کی تمام زندگیوں کو ایفیکٹ کرنے والا تھا، ایک کپل کے طور پر ہم نے مل کر فیصلہ کیا کہ یہی سب سے اچھا ہے۔

 

ملائکہ نےمزیدکہا ،لیکن ہاں یہ یقینی طور پر میری لائف کا سب سے مشکل اور بدترین ٹائم تھا، جہاں میں نے شاید یوگا، مراقبہ جیسے بہت سے اینگلز کی جانب رُخ  کیا کیونکہ میں نے فیل کیا کہ یہی وہ آؤٹ لیٹس ہیں جنہوں نے میری اچھی  مدد کی۔

  

مجھے خاندانی پریشر کا سامنا کرنا پڑا

  

اسی انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ "میں نے یہ بھی سوچا کہ معاشرہ کیا ری ایکشن  دےگا اور ان کا 19 برس کا بیٹا ارہان خان اس صورت حال پر کیا ری ایکشن دےگا۔

 

اُنہوں نے کہا کہ میں اپنی ذاتی کوشش سے گزری۔فیملی دباؤ کی وجہ سے میں نے دیکھا کہ میرا بچہ اس سے کیسے نبردآزماہو گا، میں اس سے کیسے فیس کروں گی، سوسائٹی  کیسی ہو گی، کیا میں کام کر سکوں گی۔

 

"یہ میری لائف میں ایک بہت بڑی ہلچل تھی"

  

دوران بات چیت  ملائکہ کا مزید کہنا تھا کہ  یہ میری لائف میں ایک بہت بڑی ہلچل تھی ۔

 

یاد رہے کہ اداکارہ  اور ارباز خان 1998 میں شادی کے بندھن میں منسلک ہوئے اور 2017 میں باضابطہ طور پر ایک دوسرے سے علیحدہ ہو گئے  تاہم حالیہ دنوں  ملائکہ اداکار ارجن کپور کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں۔

 

جاؤ عرفان میں نے تم کو معاف کیا، اہلیہ کا جذباتی نوٹ