بائیو میٹرک سسٹم فیل ،محکمہ ایکسائز کوگاڑیوں کی رجسٹریشن میں کتنےارب  کانقصان ہوا

بائیو میٹرک سسٹم فیل ،محکمہ ایکسائز کوگاڑیوں کی رجسٹریشن میں کتنےارب کانقصان ہوا

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک) گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرکے لئےشروع کیا گیا بائیو میٹرک سسٹم چند دنوں میں ہی ناکام ہوگیا ، شہریوں کو بغیرآگاہی اور شعور دیے بغیر شروع کئے گئے آن لائن سسٹم کے آغاز میں گاڑیوں کی ٹرانسفر میں 60فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

 

ایکسائز ذرائع کےمطابق بائیو میٹرک سسٹم کےپہلے 12 روز میں محکمہ ایکسائز کو ایک ارب سے زائد کانقصان ہوچکاہے۔ رواں سال کے پہلے 12 روز میں مینول ٹرانسفر سے شہریوں کی 28 ہزار سے گاڑیاں ٹرانسفر ہوئیں۔ 12 جنوری سےچوبیس جنوری تک شروع ہونے والے بائیو میٹرک سسٹم کے بعد صرف بارہ ہزارگاڑیاں ٹرانسفر ہوسکیں۔خیال رہےکہ گاڑیوں کی آن لائن ٹرانسفر کےلئے خریدار اور فروخت کنندہ کی بائیو میٹرک تصدیق ضروری قراردی گئی ہے۔

محکمہ ایکسائز کےمطابق شہری آن لائن ٹرانسفرفیس کی ادائیگی کے بعد بائیو میٹرک تصدیق کےبعد اپنی گاڑی ٹرانسفر کرواسکتے ہیں۔ دعوی کیاجارہاہےکہ شہریوں کوآن لائن سسٹم کی آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی ٹرانسفرمیں ریکارڈکمی واقع ہوئی ہے۔

 

یادرہےکہ محکمہ ایکسائزپنجاب نے لاہورمیں بطورماڈل پروجیکٹ گاڑیوں کی آن لائن ٹرانسفرشروع کی ہے جس کی کامیابی کے بعدصوبہ بھرمیں یہ سسٹم متعارف کروایاجائےگا تاکہ شہری آن لائن فیس جمع کروانے کے بعداپنی گاڑیوں کی ٹرانسفرکرواسکیں۔

 

عمران خان کو غیر آئینی طریقے سے ہٹانے کے حق میں نہیں ہوں،جاوید لطیف