ارطغرل غازی کےمعروف کردار

ارطغرل غازی کےمعروف کردار"آرتک بے"انتقال کرگئے

استنبول(نیاٹائم ویب ڈیسک)مشہور ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں اہم کردار نبھانے والے اداکار آئبرک پیکجن المعروف آرتک بے کا انتقال ہوگیاہے۔

 

اداکار کے انتقال سے متعلق ڈرامہ کے پروڈیوسر اور ہدایت کار مہمت بوذداغ کی طرف سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے تھرو بتایاگیا۔انہوں نے تحریر  کیا کہ ہمارے پیارے آئبرک، جنہوں نے ارطغرل غازی سیریز میں اپنے بہترین کام کی وجہ سے جان ڈالی، وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ میں اپنے بھائی کیلئے اللہ پاک سے رحم کی دعا مانگتا ہوں۔ مہمت نے مزید کہا کہ میں ان کے گھروالوں اور چاہنےوالوں کیلئے اس مشکل وقت میں صبر اور ہمت کی اپیل کرتا ہوں۔

 

چند روز پہلے آئبرک پیکجن نے سوشل میڈیا پوسٹ کے تھرو یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں جو آہستہ آہستہ جگر اور گردوں کی طرف بڑھ رہا ہے، تاہم  ان کے علاج  کی ابتدا ہو چکی ہے۔اُنہوں نے یہ  بھی بتایا تھا کہ بدقسمتی سے ان کی بیماری کی آغاز میں کسی قسم کی علامات نظر نہیں آئی تھیں تاہم اب یہ شدت اختیار کرچکا تھا، اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی کیمو تھراپی کا آغازہوچکاہے۔

 

یاد رہے کہ آئبرک پیکجن جنہیں چاہنےوالے آرتک بے کے نام سے پہچانتے ہیں، انہوں نے ارطغرل  غازی کے سیکنڈ سیزن سے لے کر پانچویں سیزن تک اداکاری کے جوہر دکھائے، اُنہوں نے سیریز میں ایک جنگجو ماہرطب کا کردار اداکیاتھا۔

 

سموکنگ ویڈیو لیک ہونے پر علیزے شاہ کو کس چیز کی پیشکش