جاؤ عرفان میں نے تم کو معاف کیا، اہلیہ کا جذباتی نوٹ

جاؤ عرفان میں نے تم کو معاف کیا، اہلیہ کا جذباتی نوٹ

ممبئی(نیا ٹائم)29 اپریل2020 کو انتقال کرجانے والے بالی ووڈ اداکارعرفان خان کی اہلیہ سوتاپا سکدر نے اپنی سالگرہ پرایک جذباتی نوٹ لکھا ہے کہ جاؤ عرفان میں نے تم کو معاف کیا۔

 

حال ہی میں سوتاپا نے اپنی سالگرہ کی تقریب کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں اور ساتھ ہی عرفان خان کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ  ہم نے 32 سال ایک ساتھ گزارے، لیکن اٹھاسویں سالگرہ یاد نہ رکھنے پر جاؤ عرفان، میں نے تمہیں معاف کردیا ہے۔

 

سوتاپاسکدار نے مزید کہا میں اپنی سالگرہ سے پہلے کی رات ایک منٹ کے لیے بھی پلکیں نہیں جھپک سکی۔ واک کرتے ہوئے میں صرف آپ کی ہی باتوں پر دھیان دیتی رہی کہ آپ میری سالگرہ بھولنے کے فلسفیانہ جواز دیتے تھے۔ انہوں نے لکھا کہ "اپنی سالگرہ نہ منانے اورنہ بھولنے کے بعد، مجھے خوشی سے آپ کی وجوہات کو قبول کرنا یاد ہے۔"

 

سوتاپا سکدار نے اپنی پوسٹ میں لکھا "حیرانگی کی بات ہے کہ دونوں بیٹے بابل اور ایا ن کو میری سالگرہ یاد رہتی ہے۔ کیا آپ نے جاگ کر انہیں یاد دلایا، جسے آپ یہاں ہمیشہ بھول گئے۔  آج دونوں بچے مجھ سے بہت پیار کرتے تھے۔ اور ہم نے آپ کو بہت یاد کیا۔ "

 

یاد رہے کہ عرفان خان 29 اپریل 2020 کو بڑی آنت کے انفیکشن کے باعث ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے۔

 

بالی وڈاداکارمتھن چکرورتی مودی پربرس پڑے