
اداکارعثمان خالد کی لڑکی بناکر تصویر "ڈیٹنگ ایپ"پر اپ لوڈ
کراچی(نیاٹائم)نامورپاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ کی تصویر خاتون کی شکل میں ڈیٹنگ ایپ پر پوسٹ کردی گئی۔
ٹیکنالوجی کے اس جدید وقت میں جہاں لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے وہیں یہ ایڈوانس ٹیکنالوجی چند افرادکیلئے پریشانی کا سبب بھی بنتی ہے جسکی حالیہ مثال شوبز انڈسٹری کے اداکار عثمان خالد بٹ کے ساتھ پیش آنےوالاایک واقعہ ہے۔
چند روز پہلے ایک سوشل میڈیا صارف نے عثمان خالد بٹ کے فی میل ورژن کی فوٹو شیئر کی اور اداکار کو ٹیگ کرتے ہوئے مطلع کیا کہ آپ کی تصویر ڈیٹنگ ایپ "بمبل" پر عمیرہ کے نام سے پوسٹ کردی گئی ہے۔
فوٹو کے سکرین شاٹ کے مطابق عثمان خالد بٹ کی تصویر پر 24 برس عمر لکھی گئی ہے۔
تاہم اداکار نے صارف کو رپلائی دیا اور کہا کہ مجھے یہ فیک تصویر دیکھ کر بالکل حیرانی یا پریشانی نہیں ہوئی، ہاں مگر میں اپنی کزن کا ہمشکل ہوں جس پر کبھی کبھار پریشان ہوجاتا ہوں۔
جہاں سوشل میڈیا کے کچھ صارفین کی طرف سے اس حرکت کو انتہائی غیر اخلاقی قرار دیا وہیں کچھ لوگوں نے اس پر مزاحیہ تبصرے بھی پیش کئے۔
شادی کے سوال پر سوناکشی سنہا کا طنزیہ جواب
I'm less ticked off at the catfishing and more at the fact that I look like a cousin of mine and just - blekh. https://t.co/MGe1a26E79
— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) January 23, 2022
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ