سموکنگ ویڈیو لیک ہونے پر علیزے شاہ کو کس چیز کی پیشکش

سموکنگ ویڈیو لیک ہونے پر علیزے شاہ کو کس چیز کی پیشکش

کراچی(نیا ٹائم ویب ڈیسک): فلم انڈسڑی کی معروف اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ اسموکنگ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں آئٹم نمبر کی بھی پیشکش ہونے لگی ہے۔

 

چند روز پہلے علیزے شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھ کر سگریٹ نوشی کرتی ہوئی دکھائی دے  رہی تھیں۔ یہ ویڈیو علیزے شاہ کی لاعلمی میں بنائی گئی تھی اور ان کی اجازت کے بغیر کسی نامعلوم شخص کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تھی۔

 

علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ اس ویڈیو کی وجہ سے ان کی پوزیشن بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ علیزے نے حال ہی میں انسٹا اسٹوری پر بتایا ہے کہ ’’میری اسموکنگ کی ویڈیو لیک ہونے کے فوراً بعد ہی مجھے آئٹم سونگ کی پیشکش ہو چکی ہے۔ سگریٹ کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہونے پر سمجھا جانے لگا ہے کہ میں آئٹم گرل بننے کے لیے تیار ہو گئی ہوں”۔ اس لیک ویڈیو سے میڈیا میں میری ریپوٹیشن کو بہت فرق پڑا ہے۔

 

خیال رہے کہ علیزہ شاہ کی سگریٹ نوشی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم کے صدر عمران ریاض نے کسی کی اجازت کے بغیر اس کی ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل کرنے کے نتائج سے آگاہ کیا تھا۔

 

میرے مذہب کو کیوں بیچ میں لا رہے ہیں،سلمان خان