کس نے آپ کو کب دیکھا، ٹک ٹاک کا نیا فیچر

کس نے آپ کو کب دیکھا، ٹک ٹاک کا نیا فیچر

بیجنگ(نیا ٹائم ویب ڈیسک): ٹک ٹاک، ایک تیزی سے بدلتے ہوئے مختصر ویڈیو پلیٹ فارم نے ایک نئے آپشن کی جانچ شروع کر دی ہے جس کی مدد سے لوگ آپ کا پروفائل دیکھیں گے تو آپ کو علم ہوجائے گا کہ کس کس نے آپ کا پروفائل دیکھا ہے۔

 

ایپ کی سہولت کے تحت پچھلے 30 دن میں جس نے بھی آپ کی پروفائل سے جڑی تفصیلات کو دیکھا ہوگا ، اس کا علم آپ کو ہوجائے گا یعنی ایک ماہ تک کا ریکارڈ آپ کے سامنے ہوگا۔اس کا عین مقصد یہ ہوسکتا ہے کہ صارفین کی درست معلومات اور ان کے شفاف پروفائل کو یقینی بنایا جاسکے۔مختلف ایپ پر تحقیق کرنے والے کیوو ایڈریانو نے اس کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صارفین معلوم کر سکیں گے کہ ان کا پروفائل کس نے اورکب دیکھا ہے جبکہ دیگر تفصیلات بھی معلوم کرنے میں آسانی ہو گی۔

 

دوسری جانب اس سے یکساں شوق اور دلچسپی رکھنے والے لوگ بھی ایک دوسرے کے قریب آسکیں گے اور باہمی روابط استوار کرسکیں گے۔ اس فیچر سے لوگ ٹویٹر کی طرح ایک دوسرے کو فالو بھی کرسکیں گے۔ اگرچہ ٹک ٹاک اس آپشن کو ایک سال پہلے بند کرچکا ہے کیونکہ اس سے بعض مشہور شخصیات کو شکایات ہورہی تھی۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ بعض افراد سوشل میڈیا پر دوسروں کے پروفائل اور ذاتی معلومات میں نوک جھوک کرنا پسند کرتے ہیں۔

 

ٹک ٹاک کی جانب سے ابھی تک اس آپشن کی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے لیکن شاید یہ لنکڈ ان کی طرح اثر انداز ہوسکتا ہے جس میں ہم خیال لوگ ایک دائرےکار اور روابط بناتے ہیں اور اس میں توسیع ہوتی چلی جاتی ہے۔ لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق اس کا ٹک ٹاک کو کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچے گا۔ لیکن شاید ٹک ٹاک انفلوئنسر اور دیگر افراد کے لئے یہ آپشن پیش کرنے والا ہے جو اپنی پوسٹ کا اثر دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

 

موبائل صارفین سےمتعلق نئی تحقیق سامنےآگئی