شادی کے سوال پر سوناکشی سنہا کا طنزیہ جواب

شادی کے سوال پر سوناکشی سنہا کا طنزیہ جواب

ممبئی(نیا ٹائم ویب ڈیسک): بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے ایک مداح کی جانب سے شادی کے سوال پر طنزیہ طریقے سے جواب دیا۔

 

‎بھارتی اداکارہ سوناکشی نے سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال جواب کا ایک فیچر استعمال کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے پوچھاکہ ‘آپ لوگوں کی اس ویک اینڈ پر کیا سرگرمیاں رہیں؟’۔اداکارہ کے انسٹاگرام اسٹیٹس پر مداحوں نے اپنی ہفتہ وار سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا اور ساتھ ہی ساتھ سوالات کے ڈھیر بھی لگا دیے، سوناکشی نے مختلف سوالات کے جواب بھی دیے لیکن شادی کا پوچھنے پر طنزیہ طریقہ اپنایا۔

 

‎ایک مداح نے سوناکشی سنہا سے سوال کیا کہ آپ کے ارد گرد ہر کوئی شادی کررہا ہے آپ کب کریں گی؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ہر کوئی کورونا میں مبتلا ہورہا تو کیا پھر میں بھی ہوجاؤں؟۔

 

‎اداکارہ کے اس طنزیہ جواب کو کسی نے بدتمیزی کا نام  دیا جس پر سوناکشی کا کہنا تھا کہ اسے مذاق کرنا یا طنزیہ مزاج کا مظاہرہ کرنا کہتے ہیں اور اکثر لوگوں کو یہ سب سمجھ نہیں آتا جن میں آپ بھی شامل ہیں۔سوال جواب سیشن کے دوران کئی مداحوں کو خدشہ ہوا کہ اداکارہ کورونا کا شکار ہیں جس پر سوناکشی نے وضاحت کی انہیں کچھ بھی نہیں ہوا شاید گھر دیکھ کر قرنطینہ کا گمان ہورہا ہے۔

 

اداکارہ نے اپنے متعلق دلچسپ بات بتادی