اسلام آباد ائیرپورٹ پر 79 ہزار ڈالر اور 6 کلو آئس پکڑی گئی

اسلام آباد ائیرپورٹ پر 79 ہزار ڈالر اور 6 کلو آئس پکڑی گئی

اسلام آباد(نیاٹائم )اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ  پر سکیورٹی فورسز نے الگ الگ دو بڑی کارروائیاں کرکے 79 ہزار ڈالر اور 6 کلو گرام آئس برآمد کی گئی ہیں۔

 

ترجمان ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے مطابق دوحہ جانے کیلئے ائیرپورٹ پہنچنے والی خاتون سے  ایک کروڑ 40 لاکھ 68 ہزار روپے مالیت کے امریکی ڈالرز برآمد ہوئے جبکہ دمام جانے والے ایک اور مسافر سے 6 کلو گرام سے زیادہ آئس برآمد ہوئی ہے۔

 

اے ایس ایف کا بتانا ہے کہ دونوں مسافروں کو حراست میں لےلیا گیا ہے۔ خاتون مسافر شہناز شاہ نے ڈالرز بیگ کے اندر کپڑوں میں بڑی مہارت سے چھپا ئےہوئے تھے۔

 

 ترجمان ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے مطابق اے ایس ایف سٹاف نےسکیننگ کے دوران مسافر کے بیگ کو مشکوک قرار دیا تھا جس کے بعد بیگ کی تلاشی کے دوران ڈالرز برآمد کرکے رقم کی بیرون ملک منتقلی کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔

 

ترجمان کےمطابق  ملزم کو ابتدائی انویسٹی گیشن  کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹمز حکام کے سپرد کردیا گیا ہے۔ دوسری طرف ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے سٹاف نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہی دمام کے پسنجر سے 6.330 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی تھی۔

 

ترجمان کا بتانا ہے کہ پسنجر میر سجاد علی نے منشیات بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپائی ہوئی تھی، سامان کی تلاشی کے دوران آئس برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔شروعاتی  تفتیش کے بعد ملزم کو منشیات سمیت اینٹی نارکوٹکس فورس  حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

 

لاہور میں کار پر فائرنگ، نجی ٹی وی کا کرائم رپورٹر جاں بحق

اسلام آباد ائیرپورٹ پر 79 ہزار ڈالر اور 6 کلو آئس پکڑی گئی