ہالینڈ میں انوکھا احتجاج، میوزیم ہئیر سیلون میں تبدیل

ہالینڈ میں انوکھا احتجاج، میوزیم ہئیر سیلون میں تبدیل

ایمسٹرڈیم(نیا ٹائم ویب ڈیسک): ہالینڈ میں کورونا وبا کے قوانین کے خلاف انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے، ایمسٹرڈیم کے تاریخی کنسرٹ ہال اور کئی مشہور عجائب گھر کو ہئیر سیلون میں تبدیل کر دیا گیا اور وہاں ہیئر کٹنگ شروع کر دی گئی۔

 

فن کی دنیا سے تعلق رکھنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہالینڈ میں نافذ کیے گئے کورونا ضوابط کے تحت ہیئر سیلون اور جِم تو کھل سکتے ہیں لیکن ثقافتی مراکز کیوں نہیں۔ اس لیے انہوں نے ان تاریخی جگہوں کو ہیر سیلون میں ہی تبدیل کر دیا۔

 

ایمسٹرڈیم کی 130 سال پرانی عمارت میں آرکسٹرا کی ریہرسل کے دوران کم از کم 50 افراد نے بال کٹوائے تا کہ عمارت کھلی رہی۔جبکہ ثقافتی مقامات نے یوگا سیشن، بال کٹوانے اور مینیکیور کروانے کی پیشکش بھی کر دی، اس ایک روزہ انوکھے احتجاج میں تقریباﹰ 70 ثقافتی مقامات کے منتظمین نے شمولیت اختیار  کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

 

پچھلے ہفتے ایک ماہ تک بند رہنے کے بعد، حکومت کی جانب سے ہیئر ڈریسرز اور جم سمیت دیگر دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی، لیکن ثقافتی مقامات پر پابندی قائم رکھی گئی۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر ورزش کرنے کے لیے جم کھولے جا سکتے ہیں، تو ذہنی صحت برقرار رکھنے کے لیے ثقافتی مقامات کی سرگرمیوں کو بھی بحال کیا جا سکتا ہے۔

 

کزن کیساتھ ڈانس، دلہا نے دلہن کے تھپڑ رسید کردیا