شہزاد اکبر کو اس کے جھوٹ ہی نگل گئے ، پرویز رشید

شہزاد اکبر کو اس کے جھوٹ ہی نگل گئے ، پرویز رشید

اسلام آباد ( نیا ٹائم ) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے استعفے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے ، ان کو ان کے اپنے جھوٹ ہی نگل گئے ۔ ایک نہ ایک دن ایسا ضرور ہوتا ہے کہ آپ کے جھوٹ آپ کو ہی نگل جائیں ۔

شہزاد اکبر نے وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تو پرویز رشید نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ایسا دن ضرور آتا ہے جب آپ کے جھوٹ ہی آپ کو نگل جائیں ۔

واضح رہے مشیر برائے احتساب و داخلہ نے آج ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جسے وزیر اعظم عمران خان نے منظور کر لیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں شہزاد اکبر نے لکھا میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خنا کو بھجوا دیا ہے امید ہے وزیر اعظم کی قیادت میں احتساب کا عمل جاری رہے گا ۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کے دوران سابق مشیر احتساب کے استعفے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہزاد اکبر نے مشکل حالات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، تاہم اب وہ مزید کام نہیں کرنا چاہتے تھے ۔

 

ملکی سالمیت سے ٹکرانے والوں سے ٹکرائیں گے ، شیخ رشید