بلاول بھٹو نے سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا

بلاول بھٹو نے سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا

حیدر آباد ( نیا ٹائم ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 27 فروری سے حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا ۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی سے نکل کر اسلام آباد جا کر آئینی و قانونی طریقے سے حکومت کو گرا دیں گے ۔

کھاد کی قلت ، مہنگائی اور زرعی مسائل کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کی کال پرملک کے مختلف شہروں میں کسانوں سے یکجہتی کے لیے مختلف شہروں میں ٹریکٹر مارچ کیا گیا ۔

حیدر آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کر لیا ہے 27 فروری کو ہم کراچی سے نکل کر اسلام آباد جائیں گے ۔ ہم آئینی و قانونی طریقے سے حکومت ختم کر دیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کسانوں ، مزدوروں اور عام عوام کا راج ہو گا ۔ پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ کٹھ پتلی کے دور حکومت میں کسانوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے ۔ آج کسان بھوکا رہے گا تو کل پورا ملک بھوکا سوئے گا ۔

انہوں نے کہا کہ مجھ جیسے لوگ جن کے پاس بڑے بڑے گھر ہیں ان سے پراپرٹی ٹیکس وصول کریں گے ۔

بلدیاتی قانون پرتنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بلدیاتی قانون کو کالے کہنے والوں کا اپنا منہ کالا ہو گا ۔جنہیں بلدیاتی انتخابات میں شکست واضح نظر آ رہی ہےوہ آخری کوشش کر رہے ہیں ۔

انہوں نے خطاب کے دوران ایم کیو ایم کا نام لیے بغیر کہا جو اپنے قائد سے وفا نہیں کر سکے وہ آپ سے کیا وفا کریں گے  ؟ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ دہشت گردی میں ملوث تھے ، جو آپ کے دشمن ہیں وہ اس شہر اور صوبے کے بھی دشمن ہیں ۔

 

میاں نوازشریف کی واپسی کے لیے حکومت نے خط لکھ دیا