عمران خان کا مستقبل اب سڑکوں پرہے،عظمیٰ بخاری

عمران خان کا مستقبل اب سڑکوں پرہے،عظمیٰ بخاری

 لاہور(نیا ٹائم) پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے کھوکھلے بیان اب ان کے کسی کام کے نہیں رہے۔

 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست آگے نہیں بڑھی اوراب وہ دفن ہونے والے ہیں۔ عمران خان کے نیچے کرسی ہل رہی ہے، اب ان کی زبان اور دماغ ان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔ پی ٹی آئی ایک کنگز پارٹی ہے جس کا کوئی ماضی، حال یا مستقبل نہیں ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا وجود تمام جماعتوں کا کوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے عمل میں آیا۔ پرویز الٰہی قوم کو حقیقت بتا چکے ہیں کہ پی ٹی آئی کیسے بنی۔ حالات بدل رہے ہیں تواب مگرمچھ اور لٹیرے نئے گھونسلوں کی تلاش میں ہیں۔ میں ایک بار پھر سڑکوں پرعمران اور پی ٹی آئی کا مستقبل دیکھ رہی ہوں۔

 

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کے باشعور لوگ بھی عمران خان کی نااہلی کو مان چکے ہیں عوام کوتبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا گیا، صرف ن لیگ ہی عوام کی حقیقی جماعت ہے اور ہرضمنی الیکشن میں عوام نے اس بات کا ثبوت دیا۔

 

سیاست کو بھلا کر سب کو یکجا ہوناچاہیئے،ریحام خان