
حکومت نے تمباکو اور نسوار کی کم از کم قیمت مقرر کردی
اسلام آباد(نیاٹائم ویب ) حکومت کی جانب سے تمباکو اور نسوار کی کم از کم قیمت مقرر کردی گئی ہے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تمباکو اور نسوار کے کم از کم نرخ طے کئےگئے۔
ای سی سی کا کہنا ہے کہ سیاہ تمباکو کی قیمت 149 روپے 9 پیسے فی کلو طے کی گئی ہے اور سفید پتے والے تمباکو کاریٹ 123روپے فی کلو ہوگی۔
ای سی سی کی طرف سے بتایا گیا ہےکہ نسوار، سونگھنے اور حقے میں استعمال ہونے والے تمباکو کی قیمت 123روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کے معاملے کی سماعت کل ہوگی
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ