کزن کیساتھ ڈانس، دلہا نے دلہن کے تھپڑ رسید کردیا

کزن کیساتھ ڈانس، دلہا نے دلہن کے تھپڑ رسید کردیا

انڈیا(نیاٹائم ویب ڈیسک)انڈین  ریاست تامل ناڈو میں ایک عجیب و غریب واقعہ سامنے  آیا ہے جب دلہا بارات کے موقع پر ہی اپنی ہونے والی بیوی پر شدید غصہ کر بیٹھا۔

 

انڈین  میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ناڈو میں شادی کی تقریب  چل رہی  تھا، دلہا دلہن سمیت سب ڈانس کر رہے تھے کہ اتنے میں دلہن کا کزن محفل میں آیا اور دلہن کے ساتھ ناچنے لگا۔

 

رپورٹ کے مطابق دلہن کے کزن نے اس کے شولڈر پر ہاتھ رکھا جو دلہا کو ناگوار گزرا اور اس نے اپنی ہونے والی بیوی کو بھری محفل میں زور دار تھپڑ رسید کردیا

 

اس موقع پر دلہن سمیت محفل کے مہمانوں کو سانپ سونگھ گیا، بعدازاں لڑکی نے اپنے ماں باپ سے بات کی اور شادی رکوا دی اور محفل میں ہی موجود ایک شخص کومنتخب  کرتے ہوئے مقررہ ٹائم  پر اس کے ساتھ شادی کرلی۔

 

دوسری طرف اپنے غصے پر قابو نہ رکھنے والے دلہا نے لڑکی اور اس کی فیملی والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی اور شادی کے انتظامات پر خرچ ہونے والے 7 لاکھ انڈین روپے دینے کا مطالبہ کردیاہے۔

 

امریکا میں بندروں نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں