مشیر برائے احتساب شہزاد اکبرمستعفی ہوگئے

مشیر برائے احتساب شہزاد اکبرمستعفی ہوگئے

 اسلام آباد(نیا ٹائم)وزیراعظم کے مشیربرائے داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے، مجھے امید ہے کہ وزیراعظم عمرا ن خان کی قیادت میں احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سے وابستگی قائم رہے گی قانونی برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہونگا۔

 

واضح رہے کہ شہزاد اکبر وزیراعظم عمران خان کے احتساب وداخلہ کے مشیر تھے۔ اور عمران خان کے انتہائی قریبی سمجھے جاتے ہیں۔ اپوزیشن کےرہنماؤں کے خلاف چلنے والے کیسزمیں شہزاد اکبر کا نمایاں کردارتھا۔ اپوزیشن بھی شہزاد اکبر کو تنقید کا نشانہ بناتی رہی کہ  ہمارے خلاف جانبدارانہ کیسز بنائے گے انہوں نے شہزاد اکبر کو غیرملکی ایجنٹ بھی قرار دیا۔

 

وزیراعظم عمران خان پر حق جرح ختم کرنیکا فیصلہ خلاف قانون قرار