وزیراعظم عمران خان پر حق جرح ختم کرنیکا فیصلہ خلاف قانون قرار

وزیراعظم عمران خان پر حق جرح ختم کرنیکا فیصلہ خلاف قانون قرار

اسلام آباد(نیاٹائم) ہائی کورٹ نے ہرجانہ کیس میں خواجہ آصف کا وزیراعظم عمران خان پر حق جرح بحال کرنیکا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

 

فیصلے میں کہا گیا کہ حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ شفاف ٹرائل میں طے شدہ اصولوں کے مطابق نہیں تھا۔ ٹرائل کورٹ نے عجلت میں دائرہ اختیار ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے جرح کا حق ختم کرنے کا فیصلہ  قانون کے خلاف ہے اور اسے کالعدم بھی قرار دیا گیا ہے۔

 

ٹرائل کورٹ  کی جانب سے فیصلہ کرتے وقت شفافیت کے لازمی اصولوں پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ خواجہ آصف کے وکیل کے مطابق ٹرائل کورٹ نے بغیر نوٹس جاری کیے عمران خان اور دیگر گواہوں پر حق جرح ختم کر دیاتھا۔

 

وزیراعظم عمران خان کے وکیل کا بھی کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے رویے کی بنیاد کر ٹرائل کورٹ نے حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

جسٹس عائشہ ملک نےتاریخ رقم کردی