اداکارہ نے اپنے متعلق دلچسپ بات بتادی

اداکارہ نے اپنے متعلق دلچسپ بات بتادی

 اسلام آباد(نیا ٹائم)پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ حبا بخاری نے حال ہی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک دلچسپ واقعے کے بارے میں بتایا ہے۔ 

         

چند روزقبل حبہ بخاری نے ایک ویب شو میں شرکت کی جس میں شو کے میزبان نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ کو کبھی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں کسی نے ان کی تعریف کی ہو اور آپ شرمندہ ہوگئی ہو۔ اداکارہ نے کہا کہ چند روز قبل میں اداکارہ عفت عمر کے ساتھ طیارے میں سفر کر رہی تھی کہ ایک خاتون ڈاکٹر نے مجھے دیکھ کر کہا کہ آپ حبا بخاری ہیں ، آپ کی آنکھیں بہت خوبصورت ہیں۔ آنکھوں کی وجہ سے آپ کو پہچانا ہے۔

 

حبہ نے بات جاری رکھی کہ خاتون نے زور سے کہا کہ تم بہت پیاری ہو، تھوڑا سا وزن کم کرو تو بہت خوبصورت لگو گی، اس وقت جہاز میں موجود تمام لوگ یہ بات سن رہے تھے، بعد میں خاتون نے بھی کہا کہ آپ کو میری بات بری تو نہیں لگی ؟ جس کا میں نے جواب دیا کہ بلکل بھی نہیں۔   

                     

اداکارہ حبا بخاری نے بھی حال ہی میں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے پروگرام میں اپنے وزن کے حوالے سے بات کی کہ ڈرامہ سیریز ’فتور‘ میں میرا وزن بڑھ گیا تھا اور لوگ میرے وزن کی باتیں کرتے تھے۔

 

حبا بخاری نے کہا کہ میں بہت افسردہ تھی جس کی وجہ سے میں نے زیادہ کھانا شروع کیا او بعد میں میرا وزن کم ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس گاڑی کے بارے میں کافی معلومات ہیں، اس میں کچھ گڑبڑ ہوجائے تو وہ خود مکینک کے پاس جاتی ہے۔ فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب تک انہیں اپنی پسند کا اسکرپٹ آفرنہیں کیا گیا۔ کچھ فلموں میں ہیرو کی بہن کے کردارکی پیشکش ہوئی۔

 

ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب کوکتنی سلامی ملی