"ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر"

کراچی(نیا ٹائم ویب ڈیسک):  فاطمہ ثنا کے ٹیلنٹ کو آئی سی سی کی سند موصول ہو گئی، جب کہ پاکستانی آل راؤنڈر کو “ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر “ قرار دیا گیا ہے۔

 

فاطمہ ثنا نے ووٹنگ عرصے کے دوران 16 انٹرنیشنل میچز میں 23.95 کی اوسط سے 24 وکٹیں حاصل کیں اور 16.50 کی ایوریج سے 165 رنز اسکور اپنے نام کر لیا۔ اس دوران وہ پاکستان کی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا لازمی جزو بن کر کھیلتی دکھائی دیں۔

 

اپنے ملک میں کھیلنے کے ساتھ ساتھ فاطمہ ثنا نے بنگلادیش، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کا قومی ٹیم کے ساتھ ٹور بھی کیا اور ہر جگہ پر اپنی آل راؤنڈ صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر ملک کا نام روشن کیا۔

 

انھوں نے سال بھر میں لی گئی 24 وکٹوں میں سے 18 ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے گیارہ میچز میں حاصل کیں، لوئر آرڈر پر بیٹنگ کے دوران انھوں نے اپنی بیٹنگ صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر بھی ٹیم کا کیس ہمیشہ مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

 

انھوں نے آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور زمبابوے جیسی ٹیموں کے خلاف بالترتیب 28، 22 اور 17 رنز اسکور کیے اور تینوں بار  ناٹ آؤٹ ہی رہیں۔ فاطمہ ثنا کی جانب سے اپنے انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھرپورتعاون پر بورڈ، کوچنگ اسٹاف اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 کیلئے قومی ویمن ٹیم کا اعلان