کراچی میں سردی کا راج جاری رہے گا

کراچی میں سردی کا راج جاری رہے گا

کراچی(نیا ٹائم)سردی کا راج ملک بھر میں جاری ہے اسی طرح کراچی بھی سردی کی لپیٹ میں ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سردی کا یہ سلسلہ 28 جنوری تک جاری رہ سکتا ہے۔

 

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک سے جا چکا  ہے جبکہ سائبیرین ہوائیں ملک بھر کو اپنی لپیٹ میں چل رہی ہیں۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے اور کراچی سمیت صوبے میں سردی کی لہر 28 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے اس دوران کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

 

واضح رہے کہ ملک بھر کو سردی نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہےکچھ دن پہلے خراب موسم کے باعث مری میں سانحہ پیش آیا تھا جس میں کافی تعداد میں اموات ہوئیں تھی۔

 

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری، سردی کی شدت میں مزیداضافہ