بلو قابو آہی گئی

بلو قابو آہی گئی

لاہور(نیا ٹائم)پنجاب میں کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب بدنام زمانہ مقدس الیاس عرف بلو کو منشیات اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑلیا گیا، کار سے 164 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔



اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ پر ایک مشکوک گاڑی کی تلاشی لی جس سے 164 کلو سے زائد منشیات جس میں 120 پیکٹ چرس اور 17 پیکٹ افیون شامل ہے، برآمد کر کے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

 

منشیات فروشی میں ملوث بین الصوبائی گینگ کے دو ارکان قیصر اور گلزار کار سوار خاتون بلو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران یہ بھی پتہ چلا کہ وہ منشیات پشاور سے پنجاب سمگل کر رہے تھے۔



یاد رہے کہ بدنام زمانہ مقدس الیاس عرف بلو منشیات کے دھندہ کرتی ہے اور پولیس کو کئی کیسز میں مطلوب تھی ، اے این ایف کو خفیہ اطلاع ملی کہ مذکورہ خاتون دو لوگوں کے ہمراہ منشیات لیکر جارہی ہے جس پراے این ایف کے کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ پر ناکہ لگایا اور اطلاع کے مطابق کار کو روک کر تلاشی لی۔

 

اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ قانون کی بالادستی کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

سعودی عرب پلٹ خاتون بچوں سمیت مبینہ طور پر اغوا