پہاڑوں میں راستہ بھٹکنے والے 11 بچوں کو  ریسکیو کرلیا گیا

پہاڑوں میں راستہ بھٹکنے والے 11 بچوں کو ریسکیو کرلیا گیا

خیبر(نیاٹائم)خیبر کی تحصیل جمرود کے پہاڑی سلسلے میں سیرکرتے ہوئے راستہ بھٹک جانے والے گیارہ بچوں کو بچالیا گیاہے۔

 

جمرودکے پہاڑی علاقےمیں11 بچے گھومنےپھرنے گئے لیکن وہ راستہ بھول گئے جس کے بعد اندھیرا بڑھا اور کھانے پینے کی چیزیں ختم ہونے لگیں لیکن بچوں نے اپنی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پراپ لوڈ  کی اور ساتھ ہی گوگل لوکیشن  بھی شیئر کردی۔

 

سوشل میڈیا پر وڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد انتظامیہ کی ٹیمیں بچوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں اور بچوں کو بحفاظت واپس لےآیاگیا۔ڈ ی سی  منصور ارشد کےمطابق گو گل لوکیشن کی ہیلپ سے تمام بچوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے اور اب تمام بچے سیف ہیں،

 

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو کھانا اور ضروری چیزیں بھی فراہم کر دی گئیں جب کہ تمام بچوں کو اسسٹنٹ کمشنر جمرود کے دفتر منتقل کردیا گیا جہاں سے انہیں والدین کے سپرد کیا جائے گا۔

 

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈسٹرکٹ انتظامیہ خیبر سےرابطہ کرتے ہوئے بچوں کو ڈھونڈنےکے لئےتمام وسائل،افرادی قوت بروئےکارلانےکےاحکامات دیئے تھے۔

 

پختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری