کورونا کے وار جاری ،پاکستان میں کورونا سے مزید 8 اموات

کورونا کے وار جاری ،پاکستان میں کورونا سے مزید 8 اموات

اسلام آباد(نیاٹائم)پاکستان میں عالمی وباء کورونا کی وجہ سےپچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں اور 7195 نئے مریض بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

ملک بھر میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ  (covid.gov.pk)  کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کورونا کے 57401 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 7195 افراد میں کووڈ وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 8 افراد جان سے گئے۔

 

سرکاری پورٹل کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 12.53 پرسنٹ رہی۔این سی او سی کے فگرز کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں  کی تعداد 29105 ہو گئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 74 ہزار 800 تک رپورٹ ہوئی ہے۔

 

دوسری طرف پچھلے24 گھنٹوں کے دوران 833 افراد کورونا سے صحت مند بھی ہوئے جس کے بعد پاکستان میں وباء سے تندرست  ہونے والے افراد کی تعداد 12لاکھ 69 ہزار 78 ہو چکی ہے۔

 

اومی کرون کےبڑھتے وار،شہرقائد میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ