جسٹس عائشہ ملک نےتاریخ رقم کردی

جسٹس عائشہ ملک نےتاریخ رقم کردی

اسلام آباد(نیاٹائم)جسٹس عائشہ ملک نے پاکستان کی تاریخ میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کا حلف اٹھا کر تاریخ رقم کر دی ہے۔

 

جسٹس عائشہ ملک کی تقریب حلف برداری عدالت عظمیٰ میں ہوئی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جسٹس عائشہ ملک سے بطور سپریم کورٹ جج حلف لیا۔جسٹس عائشہ پاکستان کی تاریخ میں سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والی پہلی فی میل ہیں۔

 

جوڈیشل کمیشن نے 6 جنوری کو جسٹس عائشہ ملک کی پوسٹنگ کی سفارش کی تھی، جوڈیشل کمیشن کی سفارش کے بعد پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری نے ان کی پوسٹنگ کی فائنل منظوری دی۔

 

جسٹس عائشہ ملک 27 مارچ 2012 کو بطور جج  ہائیکورٹ لاہور پوسٹ ہوئیں اور لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عائشہ ملک نے تقریبا 10 برس تک فرائض کی سر انجام دہی کی۔جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں مدت ملازمت 2031 تک ہوگی۔

 

بھارت کی طرف سے افغانستان گندم بھجوانے پر پاکستان کا رد عمل