نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے کا فیصلہ کابینہ مشاورت سے ہوا ، اسد عمر

نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے کا فیصلہ کابینہ مشاورت سے ہوا ، اسد عمر

اسلام آباد ( نیا ٹائم ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے سے متعلق بیان کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے ۔ نواز شریف کو بھجوانے کا فیصلہ کابینہ میں مشاورت کے بعد ہی کیا گیا ، جس مین کسی بھی بیرونی طاقت کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں تھا اور نہ ہی کسی نے ہم پر کوئی فیصلہ مسلط کیا ہے ۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے ۔ میرے بیان کا مقصد یہ تھا کہ ملک میں فیصلے وزیر اعظم عمران خان کرتے ہیں یا کوئی اور ۔ ٹی وی پروگرام میں دئیے گئے میرا بیان اس تناظر میں تھا ۔ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کا فیصلہ کابینہ میں مشاورت کے بعد ہی کیا گیا ۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کسی بھی بیرونی طاقت نے سابق وزیر اعظم کو ملک سے باہر بھجوانے کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ ہم پر مسلط نہیں کیا گیا ۔ وزیر اعظم نے نواز شریف کو ملک سے بھجوانے کا فیصلہ کیا جس کے لیے میں نے بھی ووٹ دیا تاہم یہ بعد میں ثابت ہوا کہ ساری میڈیکل رپورٹس جھوٹی اور جعلی تھیں ۔

 

عمران خان نے عوام کو غربت سے بچایا ، شاہ محمود قریشی