پی ٹی آئی رہنما کا پارٹی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی رہنما کا پارٹی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( نیا ٹائم ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے پارٹی رکنیت ختم کئے جانے کے فیصلے پر پارٹی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی احمد جواد نے کہا کہ پارتی سے غیر قانونی طور پر نکالا گیا ، کارکن اور ووٹرز پی ٹی آئی اور عمران خان کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں ۔ قوم کے ساتھ 74 سالوں میں اتنا بڑا دھوکہ نہیں ہوا جتنا اس حکومت نے کیا ہے ۔ اوور سیز پاکستانیوں سے فنڈز بٹورے گئے ۔

واضح رہے پی ٹی آئی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں پر کھل کر آواز بلند کی تھی اور وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ارب پتی بننے والوں کے نام بھی سب کے سامنے لانے کا اعلان کیا تھا ۔

احمد جواد کے خلاف تحریک انصاف نے نوٹس لیتے ہوئے گزشتہ روز اعلامیہ جاری کرتے ہوئے پارٹی قیادت پر الزامات لگانے کی وجہ سے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا تھا ۔

اعلامیہ کے مطابق سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کو صفائی کا موقع دیتے ہوئے 12 اور 19 جنوری کو اظہار وجوہ کے نوٹسز بھی جاری کئے گئے ،تاہم انہوں نے صفائی پیش کرنے کے بجائے الزامات کی نئی فہرست بھی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کو پیش کر دی ۔  

دہشت گردوں کو ملک کا سکون تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پرویز خٹک