پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تجاویز تیار کر لیں

پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تجاویز تیار کر لیں

لاہور( نیا ٹائم ) پنجاب حکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے حوالے سے تجاویز تیار کر لیں ۔ پنجاب حکومت کے مجوزہ پلان کے مطابق پہلے مرحلے میں چار ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کروایا جا ئے گا ۔ پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان ، ملتان ، بہاولپور اور گوجرانوالہ ڈویژنز میں لوکل گورنمنٹ کا انعقاد کروایا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے مرحلہ وار بلدیاتی الیکشن کروانے کے حوالے سے تیار کی گئی تجویز وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کی گئی ہے جنہوں نے اس کی منظوری دے دی ہے ۔
صوبائی حکومت بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے اضلاع ڈی جی خان ، ملتان ، بہاولپور جبکہ دوسری طرف گوجرانوالہ ڈویژنز میں انتخابات کروانے پر غور کر رہی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے چاروں ڈویژنز میں انتخابات کروانے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے ۔
پنجاب حکومت یکم فروری کو باضابطہ طور پر مرحلے وار انتخابات کے حوالے سے تیار کی گئی تجویز الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی ، تاہم تجویز پر حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن ہی کرے گا ۔
واضح رہے اس سے قبل پنجاب حکومت پورے صوبے میں پندرہ مئی کو لوکل گورنمنٹ کے انتخابات انعقاد کا اعلان کر چکی ہے ۔

 

دہشت گردوں کو ملک کا سکون تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پرویز خٹک