بجلی کی قیمت میں اضافے کے معاملے کی سماعت کل ہوگی

بجلی کی قیمت میں اضافے کے معاملے کی سماعت کل ہوگی

               اسلام آباد(نیا ٹائم)آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی کی قیمت میں 95 پیسے فی یونٹ اضافے کے معاملے پرسماعت کل ہو گی۔ وفاقی حکومت نے مختلف سلیبزکے لیے بجلی کی قیمت میں آٹھ سے پچانوے پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائرکی ہوئی ہے۔

 

وفاقی حکومت نے غیرمستحق صارفین کے لیے سبسڈی میں 20 ارب روپے کی کمی، 100 یونٹ بجلی کے لیے 8 پیسے فی یونٹ، 101 سے 200 یونٹ کے استعمال پر 18 پیسے اور 201 سے 300 یونٹس کے لیے 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویزدی ہے۔ پاور ڈویژن نے بجلی کی کھپت 301 سے 700 یونٹ تک 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری سے کرنے کی تجویز ہے۔

 

پاورسیکٹرمیں سبسڈی کی دوبارہ تقسیم کے دوسرے مرحلے میں پاورڈویژن نے سابقہ سلیب کا فائدہ ختم کرنے، نیٹ اور کراس سبسڈی کو کم کرنے اور زرعی ٹیوب ویلوں کو دو الگ الگ زمروں میں تقسیم کرنے کی تجویز دی ہے۔بلوچستان میں سولر ٹیوب ویلوں پر سبسڈی دینے اور زرعی ٹیوب ویلوں کے نظام میں جدت لانے کی تجویز ہے، اس اقدام کا مقصد پاورسیکٹرمیں سبسڈی کی دوبارہ سے تعین کرنا ہے۔

 

ٹویوٹا کی نئی لینڈ کروزر لینی ہے تو چار سال انتظار کرناہوگا