امریکی شہری طالبان کےہاتھوں مشرف بہ اسلام ہو گیا

امریکی شہری طالبان کےہاتھوں مشرف بہ اسلام ہو گیا

کابل(نیاٹائم ویب ڈیسک)ترجمان طالبان وافغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کے ہاتھوں کرسٹو فر نامی امریکی شہری نے اسلام قبول کرلیا ہے۔

 

افغانستان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی شہری کرسٹو فر لمبے عرصے سے افغانستان میں سرگرم تھا۔سرکاری نیوزایجنسی کی طرف سے ویڈیو بھی ریلیزکی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبان کے ترجمان و افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی شہری کو کلمہ شہادت پڑھا کر مشرف بہ اسلام کیا۔

 

کلمہ شہادت پڑھانے کے بعد ذبیح اللہ مجاہد اور دوسرے حکام نے امریکی شہری کو گلے لگا کر مبارک باد پیش کی۔ترجمان طالبان  نے بتایا کہ امریکی شہری کا اسلامی نام محمد عیسیٰ رکھا جاچکاہے۔

 

کیوی وزیر اعظم جیسنڈاآرڈرن نےاپنی شادی ملتوی کر دی