پریانکا زیادہ بچوں کی خواہشمند ہیں،کزن کا انکشاف

پریانکا زیادہ بچوں کی خواہشمند ہیں،کزن کا انکشاف

ممبئی(نیاٹائم)بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن  اور اداکارہ  میرا  چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ پریانکا کو پہلے سے ہی زیادہ بچوں کی خواہش ہے۔

 

انڈین میڈیا کے مطابق اداکارہ میرا چوپڑا نے انڈین میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں تصدیق کی کہ اداکارہ بیٹی کی ماں بن گئی ہیں، ساتھ ہی میرا نے کہا کہ پریانکا ہمیشہ سے ہی زیادہ بچوں کی خواہش مند ہیں۔

 

یاد رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس دو دن پہلے سروگیسی کے ذریعے ماں باپ بنے ہیں جس کی کنفرمیشن اداکار جوڑی کی طرف سے آفیشیل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی گئی ہے۔

 

میرا چوپڑا نےانڈین میڈیا کو پریانکا کی زیادہ بچوں کی خواہش کےبارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں پریانکا کی لائف کے اس نئے سفر پر ان کیلئے بے حد خوش ہوں، وہ اپنی بچی کیلئے ایک سپر والدہ بننے جا رہی ہیں۔

 

میرا چوپڑا کا یہ بھی کہنا تھا کہ پریانکانے اپنی لائف کے ہر شعبے میں بہترین پرفارمنس  کا مظاہرہ کیا ہے اور ماں بننا پریانکا کی طاقت میں ایک طرح کا اضافہ ثابت ہوگا۔

 

ماہرہ خان نے اپنی فلم کیلئے کس سے مشورہ مانگا تھا