پشاور میں روبوٹک نمائش، شرکاء داد دینے پر مجبور

پشاور میں روبوٹک نمائش، شرکاء داد دینے پر مجبور

پشاور(نیاٹائم)انجنیئرنگ یونیورسٹی پشاور کے حیات آباد کیمپس میں روبوٹک نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں سکولوں اور دینی مدارس کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

 

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں 2  روزہ روبوٹک کمپیٹیشن اور نمائش "نیشنل روبو ٹک 2022 " کا اہتمام کیا گیا جس میں پورے ملک سے سکولوں اور دینی مدرسوں کے 500 طلبا وطالبات پر قائم مختلف ٹیموں نے حصہ لیا۔

 

ایگزیبیشن میں طلبہ نے جہاں ایک جانب   پروگرامنگ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چلانے والے روبوٹس کے  25 سٹالز لگائے وہیں روبوٹک ایگزی بیشن  میں فوڈ سٹالز  بھی سجائے گئے۔نمائش میں آنے والے افراد طلباکے تیار کردہ روبوٹس کو دیکھ کر داد دیئے بغیر نہ رہ پائے، ساتھ ہی شرکاء نے نمائش میں لگے  کھانوں کےسٹالز سے  لذید کھانوں کا مزہ بھی لیا جب کہ بعض افراد ای گیمنگ سے لطف اٹھاتےرہے۔ 

 

 روبوٹک  ایگزی بیشن  میں شامل  بچوں سمیت یونیورسٹی طلبا نے بھی  باری باری ہر ایک سٹال سے روبوٹس کے بارے میں انفارمیشن حاصل کیں۔نمائش میں وزیر برائے اعلیٰ تعلیم  برائے کے پی کامران بنگش نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومتی لیول پر سکولوں میں سائنسی نمائش کے اہتمام  سے صلاحیت کو آگے لانے میں مدد مل رہی ہے۔

 

گفتگو کے دوران  کامران بنگش نے جدید ٹیکنالوجی میں دینی مدارس کے طلبا کی پرفارمنس کو  بھی  خوب سراہا۔

 

ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں پر پابندی کی وجوہات سامنےآگئیں