سکولوں میں طلبہ کے ہفتے میں 2 کورونا ٹیسٹ کرانے کافیصلہ

سکولوں میں طلبہ کے ہفتے میں 2 کورونا ٹیسٹ کرانے کافیصلہ

آسٹریلیا(نیاٹائم ویب ڈیسک)آسٹریلیا میں بڑھتے کورونا کیسز  کی وجہ سے دو ریاستوں نے سکولوں میں طلبہ کےہفتے میں دو مرتبہ  کورونا ٹیسٹ کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔

 

نیوز ایجنسی کے مطابق نیوساؤتھ ویلز اور وکٹوریا میں آئندہ ہفتے سےسکول کی کلاسز میں کورونا ٹیسٹنگ کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق  آسٹریلیا بھر  میں کوڈ وائرس سے آج بھی 58 اموات سامنےآئی  ہیں، ریاست نیوساؤتھ ویلز میں 34، وکٹوریا میں 14 اور کوئنزلینڈ میں کورونا سے 10 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

 

طبی ماہرین کا بتانا ہے کہ نیوساؤتھ ویلز اور وکٹوریا میں جنوبی افریقی  ویرینٹ کی وباء پیک پر ہے، نیوجنوبی  ویلز میں کورونا کے 20 ہزار 324 مریض اور وکٹوریا میں 13 ہزار کیسز  بتائے گئےہیں۔

 

یاد رہے کہ آسٹریلیا میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد آئندہ  ہفتے سے سکولوں میں کلاسز  کا آغاز ہوناہے۔

 

خیال رہے کہ دینا بھر میں اومی کرون کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے،بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ایک ہی روز میں دنیا بھر میں 32لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے آٹھ لاکھ سے زائد کیسز صرف امریکا میں ہی سامنے آئے تھے۔دوسری جانب فرانس اور انڈیا بھی اومی کرون کی زد میں ہیں اور ان ممالک سے بھی بہت زیادہ تعداد میں مریض سامنے آرہے ہیں۔

 

 دوسری طرف یورپ بھی کورونا کی شدید لہر کی زد میں ہے ، بیلجیم میں جاری مہینے کے آخر تک اومی کرون لہر پیک پر پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نیدرلینڈز میں بھی لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔

 

بھارتی شہریوں کا کرونا ڈیٹا لیک ہوگیا