خاتون کی مدد کرنیوالے مصری شخص کو شاہ رخ نےتحفہ بھجوادیا

خاتون کی مدد کرنیوالے مصری شخص کو شاہ رخ نےتحفہ بھجوادیا

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)ناموربالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے ان کے نام پر انڈین پروفیسر کی مدد کرنے والے مصری شخص کیلئے تحفہ بھجوا دیاہے۔

 

پچھلے سال  کے آخری ایام میں انڈین ریاست ہریانہ کی اشوکا یونیورسٹی کی اکنامکس کی پروفیسر اشونی دیش پانڈے نے ٹویٹر پر پیغام ریلیز کیا اور بتایا کہ مصر میں مجھے ایک ٹریول ایجنٹ کو ٹکٹس کیلئے ایڈوانس پیسے  دینے تھے۔

 

انہوں نے اپنے ٹویٹ  میں لکھا کہ رقم ٹرانسفر میں کچھ ایشوز درپیش تھے مگر ٹریول ایجنٹ نے کہا کہ آپ کا واسطہ  شاہ رخ خان کے ملک سے ہے، میں آپ پر مکمل اعتماد کرتا ہوں، آپ کی بکنگ کر دیتا ہوں، رقم  بعد میں دے دیجیے گا۔پروفیسر نے بتایا کہ وہ اجنبی شخص شاہ رخ کا اتنا بڑا چاہنے والا تھا کہ اس نے کہا کہ کسی اور کیلئے میں یہ بالکل نہ کرتا لیکن شاہ رخ کیلئے کچھ بھی کروں گا۔

 

اس کے بعد جاری برس 10 جنوری کو پروفیسر نے ایک اور ٹویٹ کیا جس میں  کچھ تصویریں تھیں، اُنہوں نے لکھا کہ میں اور میرے خاوند نے اس ٹریول ایجنٹ سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ کس طرح میری ٹویٹس انڈیا میں وائرل ہوئیں۔اُنہوں نے کہا کہ اس ٹریول ایجنٹ نے خواہش ظاہر کی کہ اگر ممکن ہو سکے تو وہ شاہ رخ خان  کے آٹوگراف والی تصویر ٹریول ایجنٹ کی بیٹی کے نام سے لینا چاہتے ہیں۔

 

لیکن  اب پچھلے روز انہوں نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں بتایا کہ آخرکار اس کہانی کا خوبصورت اینڈ ہوگیا، شاہ رخ خان کی طرف سے 3 تصاویر ملی ہیں ، ساتھ ہی ٹریول ایجنٹ کیلئے ایک خوبصورت تحریر بھی موجود ہے۔

 

اس کے علاوہ شاہ رخ نے انڈین پروفیسر کیلئے بھی یہ ہی تحفہ بھیجا۔ اشونی نےٹویٹ میں سپر سٹار کی منیجر پوجا ڈڈلانی کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس خواب کو حقیقت کا روپ دینے میں اہم کرداراداکیا۔

 

علی عباس کوماہرہ خان کی وجہ سےگالیاں کیوں پڑیں