پختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

پختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

پشاور(نیاٹائم)  خیبرپختونخوا میں بارشوں اور برف باری سے مختلف واقعات میں 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 16 زخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں سے ہونے والے  نقصانات کی رپورٹ جاری کردی  گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بارشوں اور برف باری سے 15 گھروں کو معمولی نقصان پہنچا اور ایک  گھر مکمل طورپر تباہ ہوا۔

 

پرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ  مینجمنٹ اور متعلقہ ادارے بند روڈز کوبحال کرنے کے لیے  کام کر رہے ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرپی ڈی ایم اے نے شانگلہ کے متاثرہ علاقےکا ویزٹ بھی کیا اور ڈی سی  کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو جلدرقم ادا کی جائے۔

 

دوسری طرف پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کے قصبے رزمک کی تمام روڈز ٹریفک کیلئے بحال کردی گئی ہیں اور رزمک سے ڈنگین سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  ساؤتھ وزیرستان سرحد تک روڈ سے برف ہٹا کرکنٹینرزکے گزرنے کے لائق بنایا جا رہا ہے، ساتھ ہی برف میں پھنسنے والے سیاح اور گاڑیوں کو نکالنے میں بھی مدد فراہم  کر رہے ہیں۔

 

ڈسٹرکٹ پولیس افسر  عقیق حسین کا کہنا ہے کہ برف میں ڈرائیونگ سے متعلق سیاحوں کو ہدایات دی گئی ہیں جبکہ سیاحوں کیلئے  رزمک پولیس سٹیشن کو کھول دیا ہے جہاں انہیں چائے،کھانے پینے اور گرم بستر کی سہولیات دی  گئی ہیں۔

 

مری میں برف باری، رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں