فواد چودھری کس ملک سے دوستانہ تعلقات کےحق میں

فواد چودھری کس ملک سے دوستانہ تعلقات کےحق میں

اسلام آباد( نیا ٹائم) دوستانہ تعلقات پاکستان اور بھارت کے لیے فائدہ مند ہیں،وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔

 

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی واضح ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ہاؤسنگ سکیم شروع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک کام کرنے والوں کو عزت دی ہے اور وہ سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔ حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے انقلابی اقدامات کیے ہیں۔

 

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھاکہ وزیراعظم نے سفارتخانوں کو بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہےاور یہ بھی کہا کہ یہ ہمارے اثاثے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے زیادہ کسی اور وزیر اعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے کام نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جلد متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

 

کون آنے کےقابل نہیں،شیخ رشید نے بتادیا