وزیر اعظم آج براہ راست عوام سے بات کریں گے

وزیر اعظم آج براہ راست عوام سے بات کریں گے

اسلام آباد(نیا ٹائم)وزیراعظم عمران خان آج ایک  مرتبہ پھر عوام سے براہ راست ٹیلی فون پر بات چیت کریں گے اور براہِ راست فون کالز  بھی سنیں گے۔

 

عمران خان آج سہ پہرمیں آپ کا وزیراعظم پروگرام کے تحت ٹیلیفون پر براہ راست شہریوں کی شکایات اور تجاویز سنیں گے۔فون کالز کا سلسلہ آج  سہ پہر ساڑھے تین  بجے کے بعد شروع ہوگا۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر  وزیراعظم  عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہریوں کی شکایات اور تجاویز سنیں گے اور انہیں حکومت کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات بارے  آگا ہ کریں گے۔

 

 وزیراعظم سے بات چیت کے لئے سرکاری ٹی وی پر رابطہ نمبر بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔عمران خان سے ہونے والی  گفتگو ٹیلی ویژن، ریڈیو  اور ڈیجیٹل میڈیا پر لائیو ٹیلی کاسٹ  کی جائے گی۔اس سے قبل  وزیراعظم عمران خان  کی جانب سے پانچ اعشاریہ تین سات فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہنا  تھا کہ اس سے ملکی فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔

 

وزیراعظم عمران خان کا سماجی رابطو ں کی ویب سائٹ ٹویٹر  پر جاری پیغام میں کہنا  تھا کہ ہماری حکومت کی اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کوعالمی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ بلوم برگ نے ترقی کی بلندرفتارکی پیش گوئی کی اور کہا کہ پاکستان روزگارکی سطح کو برقرار رکھے گا۔ کورونا کے بعد سے پاکستان کو نارمیلسی انڈیکس کی فہرست میں سب سے  اوپر  رکھاگیا ہے ۔

 

عمران خان کا  مزید کہنا  تھاکہ دی اکانومسٹ نے بھی پاکستان تحریک انصاف کی  حکومت کیجانب سے ملازمتیں اور انسانی جانیں بچانے کی کوششوں کو سراہا ہے۔خیال  رہے کہ اس سے پہلےبھی  پانچ  مرتبہ وزیر اعظم عمران خان عوام سے ٹیلی فونک رابطہ کر چکے ہیں۔ ٹیلیفون پر براہ راست گفتگو  ایک ہی  وقت  میں پاکستان ریڈیواور ٹیلی ویژن پربھی دکھائی جائے گی۔یہاں یہ بات بھی قابل امرہے کہ اس سے پہلے بھی مختلف حکومتوں کے ادوار میں صدور اور وزرائے اعظم کیجانب سے عوام سے براہ راست رابطے کیے جا چکے ہیں ۔

 

 

 

کون آنے کےقابل نہیں،شیخ رشید نے بتادیا