اومی کرون کےبڑھتے وار،شہرقائد میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

اومی کرون کےبڑھتے وار،شہرقائد میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی(نیا ٹائم)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

 

کراچی کے ضلع وسطی علاقے کے چار سب ڈویژنز میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ ضلع وسطی میں اومی کرون کے 106 کیسز رپورٹ کیے گے تھے۔

 

نارتھ ناظم آباد،گلبرگ،  نارتھ کراچی اور لیاقت آباد کی مختلف یونین کونسلوں میں بھی 5 فروری تک مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔سمارٹ لاک ڈاؤن میں نقل و حرکت پر پابندی عائد ہو گی اور متاثرہ علاقوں میں ہوم ڈیلیوری کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔

 

خیال رہے کہ ملک میں آج بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ بہت تیزی سے جاری ہے اور کورونا وائرس سے مزید 20 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 97تک پہنچ گئی ہے۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 7 ہزار 586 کیسز رپورٹ کیے گے ہیں۔ملک میں کورونا کیسز کی کل تعداد 13 لاکھ 67ہزار605تک پہنچ گئی۔

 

کورونا کے باعث تعلیمی ادارے سات دنوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ