مری میں برف باری، رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں

مری میں برف باری، رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں

مری( نیا ٹائم )ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ روز وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

 

انتظامیہ کے مطابق مری میں اب تک ایک فٹ سے زائد برف گرنے کے بعد شہری اور دیہی علاقوں کو ملانے والی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ملکہ کوہسار میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے پر محکمہ موسمیات اور ٹریفک ڈپارٹمنٹ کی جانب سے   سیاحوں کو احتیاط کا ہدایت کی گئی ہے جس کے تحت کہا گیا ہے کہ مری جانے والےافراد محتاط رہیں۔ 

 

برف باری کےدوران پھسلن  سے بچنےکے لیے ٹائرز میں ہوا کا دباؤ کم رکھیں اور ٹائروں پر چین کااستعمال کریں۔دوسری جانب  بلوچستان کے شمالی اضلاع میں گزشتہ شب رواں سال کی سرد ترین رات رہی اور کان مہترزئی میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے۔

 

ادھر این 50 ہائی وے پر مختلف مقامات پر برف جم گئی جس کے باعث کوئٹہ ژوب ہائی وے لائٹ اور کوئٹہ زیارت ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیاہے۔جنوبی پنجاب کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخواکے بھی کئی شہروں میں  بادل جم کر برسے  جس سے  لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں سردی بڑھ گئی ہے جب کہ پشاور میں بھی بارش کے بعد سردی کی شدت میں مزیداضافہ ہو گیا ہے۔

 

بنڈل اور بوڈو جزائر سندھ حکومت کی ملکیت