اغوا کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹر پکڑا گیا

اغوا کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹر پکڑا گیا

کراچی ( نیا ٹائم ) شہر قائد میں اغوا کی وارداتیں کرنے والے جعلی کسٹم انسپکٹر پکڑا گیا ، کراچی پولیس کے اے وی ایل سی عملے نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والا ملزم مرزا غیور خود کو کسٹم انسپکٹر ظاہر کرتا تھا ۔ جو کئی وارداتوں میں ملوث تھا ۔ ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ۔

اے وی ایل سی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ معروف عثمان کے مطابق ملزم کے خلاف کراچی کے متعدد تھانوں میں مقدمات بھی درج تھے اور وہ کافی عرصے سے پولیس کو مطلوب تھا ۔ ملزم شہریوں کو کسٹم انسپکٹر بن کر اغوا کر کے تاوان وصول کرتا تھا ۔

ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے جس میں مزید انکشافات کی امید کی جا رہی ہے ۔

واضح رہے کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے جرائم میں ملوث ہونے کے متعدد واقعات سامنے آتے رہتے ہیں تاہم اب جرائم پیشہ افراد نے بھی وارداتوں کے لیے اداروں کا نام استعمال کرنا شروع کر دیا ہے ۔

 

لوٹ مار کرنے والے متعدد افراد کےخلاف مقدمہ درج