آرنلڈ شوازنیگر حادثے میں بال بال بچ گئے

آرنلڈ شوازنیگر حادثے میں بال بال بچ گئے

آرنلڈ شوازنیگر حادثے میں بال بال بچ گئے

کیلیفورنیا  ( نیا ٹائم ویب ڈیسک ) ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار آرنلڈ شوازنیگر خطرناک ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سابق گورنر اور ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کے نامور اداکار آرنلڈ شوازنیگر کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص زخمی ہوا جبکہ اداکار معجزانہ طور پر حادثے میں محفوظ رہے ۔

اداکار اور سابق گورنر کے ترجمان نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ لاس اینجلس میں پیش آیا جہاں آرنلڈ کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث دیگر گاڑیوں پر چڑھ گئی ۔ حادثے میں 4 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا اور ایک شخص زخمی بھی ہوا تاہم آرنلڈ محفوظ رہے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

امریکی نشریاتی اداروں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں بڑی ایس یو وی گاڑی کو دیگر دو گاڑیوں پر چڑھے دیکھا جا سکتا ہے ۔ جبکہ آرنلڈ گاڑی سے اتر کر  متاثرہ افراد سے بات چیت بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ے حادثے کے بعد کوئی گرفتاری نہیں کی گئی نہ ہی واقعہ میں منشیات اور شراب کی دفعات شامل ہونے کا معاملہ خارج از امکان ہے تاہم معاملے کی تحقیقات جا ری ہیں ۔

آرنلڈ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کے وقت اداکار خود گاڑی چلا رہے تھے اور وہ بالکل ٹھیک ہیں ، حادثے کے بعد انہوں نے ریسکیو ادارے اور پولیس کو بھی خود کال کی جبکہ زخمی سے بھی بات چیت کی ۔

 

پریانکا چوپڑااور نک جونس کے ہاں بچے کی پیدائش